شاکر شجاع آبادی اس جہان فانی سے رخصت ۔ سرائیکی زبان یتیم ہو گئی!

 ملتانی سرائیکی کے مشہور اور ہر دل عزیز شاعرشاکر شجاع آبادی انتقال کر گئیے



ان کا اصل نام محمد شفیع ہے اور تخلص شاکرؔ رہا ہے، شجاع آباد کی نسبت سے شاکر شجاع آبادی کے نام سے مشہور تھے۔

شاکر شجاع آبادی کی پیدائش 25 فروری 1954ء کو شجاع آباد کے ایک چھوٹے سے گاوٗں راجہ رام میں ہوئی جو ملتان سے ستر 70 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔


گزشتہ کئی سالوں سے وہ سرائیکی کے مظلوم عوام کے دلوں کی آواز بنے ہوئے ہیں۔ وہ خود بولنے کی صلاحیت سے محروم تھے لیکن انہوں نے سرائیکی عوام کی محرومیوں کو اجاگر کر کے ان کو جذبات کی عکاسی کے لیے زبان دی ۔ وہ 1986 سے باقاعدہ شاعری کر رہے تھے۔ نصابی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے وہ کتابیں نہیں پڑھ سکے۔۔ ان کا شاعری سے متعلق تمام علم ریڈیو پروگراموں کا مرہون منت رہا ہے۔ غلام فرید اور وارث شاہ کو انھوں نے بہت سنا۔ وہ کہتے ہیں تھےکہ ‘‘میرا مسئلہ صرف سرائیکی وسیب نہیں ہے بلکہ میں پوری دنیا کے مظلوم لوگوں کی بات کرتا ہوں چاہے کوئی کافر ہی کیوں نہ ہو۔’’ 1994 تک بول سکتے تھے۔۔ اس کے بعد فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث ٹھیک طور پر بولنے سے قاصر ہو گئیے اور ان کا پوتا ان کی ترجمانی کرتا رہا۔

اعزازات

وہ عصرِ حاضر میں سرائیکی زبان کے نمائندہ شاعر رہے ہیں۔حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے 14 اگست 2006ء میں انہیں صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی ملا۔ 2017ء میں بھی انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ، 14 اگست 2022ء کو ستارہ امتیاز سے نوازے گئے۔

تصنیفات

لہو دا عرق

پیلے پتر

بلدین ہنجو

منافقاں تو خدا بچاوے

روسیں تو ڈھاڑیں مار مار کے

گلاب سارے تمہیں مبارک

کلامِ شاکر

خدا جانے

شاکر دیاں غزلاں

شاکر دے دوہڑے

منتخب کلام

کیہندے کتّے کھیر پیون کیہندے بچّے بھکھ مرن

رزق دی تقسیم تے ہک وار ول کجھ غور کر غیر مسلم ہے اگر مظلوم کوں تاں چھوڑ دے اے جہنمی فیصلہ نہ کر اٹل کجھ غور کر

72 حور دے بدلے گزارہ ہک تے کر گھنسوں

71 حور دے بدلے اساں کوں رج کے روٹی دے

دل ساڈا شاکر شیشے دا

ارمان لوہار دے ہتھ آ گئے

"اتہاں کہیں کو ناز اداواں دا"

"اتہاں کہیں کو نا ز وفاواں دا"

"آسا پیلے پتر درختاں دے"

"ساہکوں راہند ے خو ف ہواواں دا"


"ساکوں بال کے شاکر ہتھ سیکیں"

اساں راہ دے ککھ تیڈے کم اسوں"


کمزوری اے شاکر بندیاں دی "

انجے خون دا ناں بدنام اے


(( میڈے دل وچ جھاتی پا شاکر ہک توں لبھسیں بیا مونجھ تیری))

______________________________________________

                  www.youtube.com/c/AhmadSaghir 
                www.facebook.com/AhmadSaghirpk7
                            www.mediapk1.com

Comments

Popular posts from this blog

“800 missiles fueled… the countdown to chaos has begun — is Israel ready?” 💣🔥

Who is Supporting Mossad from Within Iran?

Has Pakistan achieved the potential to become a digital power?